• KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Sunny 24.2°C
  • ISB: Heavy Rain 16.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Sunny 24.2°C
  • ISB: Heavy Rain 16.8°C

رنبیر کا کترینہ سے شادی کی تاریخ کا اعلان

شائع May 10, 2015

بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور رنبیر کپور کا رومانوی تعلق تو کئی برس سے زبان زد عام ہے جس کی عام طو رپر یہ دونوں اسٹارز تردید کرتے رہتے ہیں تاہم اب کپور خاندان کے ہونہار اداکار نے اس کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

رنبیر کپور نے انڈین میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کترینہ کیف سے ہی شادی کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کترینہ کیف اور ان کی شادی اگلے برس (2016) کے آخر میں ہوگی۔

رنبیر کا کہنا تھا کہ رواں برس ہم دونوں ہی بہت زیادہ مصروف ہیں اس لیے ہمارے پاس شادی کے لیے وقت نہیں، ہم دونوں نے اگلے برس کے آخر میں زندگی کے بھر تعلق میں بندھنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

رنبیر کپور نے بتایا کہ میں اب 33 سال کا ہوچکا ہوں اور وقت آگیا ہے کہ میں اپنا خاندان بناﺅں اور کترینہ بھی ایسا چاہتی ہے، میں ایسے خاندان میں پلا بڑھا ہوں جہاں فلمیں ہی سب کچھ ہوتی ہیں تو اس لیے میں افواہوں کی اہمیت کو سمجھتا ہوں اس لیے میں اپنے اور کترینہ کے تعلقات کے حوالے سے خبروں پر ردعمل ظاہر نہیں کرتا۔

انڈین میڈیا کے مطابق رنبیر اس وقت اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ' بمبئے ویلوٹ' میں مصروف ہیں جبکہ کترینہ کینز فیسٹیول کا رخ کررہی ہیں تاہم مئی کے آخر میں دونوں کی منگنی کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2026
کارٹون : 5 فروری 2026