• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

ریپ کرنے پر سابق ٹینس سٹار کو قید

شائع May 18, 2015 اپ ڈیٹ May 18, 2015 06:03pm

جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے سابق گرینڈ سلیم ٹینس سٹار باب ہیوٹ کو کم عمر لڑکیوں کا ریپ کرنے پر چھ سال قید کی سزا سنا دی۔

مارچ میں 75 سالہ ہویٹ پر 1980 اور 1990 کی دہائی میں کوچنگ کے دوران دو لڑکیوں کے ریپ اور ایک پر جنسی حملے کی کوشش کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔

جج نے کیس کی سماعت کے دوران افسوس نہ ظاہر کرنے پر آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جرم کسی بوڑھے نے ہی کیوں نہ کیا ہو لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

سزا سنائے جانے سے پہلے ہیوٹ کی بیوی نے عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے قید کی سزا نہ دینے کی اپیل کی۔ تاہم، جج نے کہا کہ تینوں لڑکیوں کے بیان میں مماثلت ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیوٹ نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ فعل کیا۔

توقع ہے کہ 1960 اور 1970 کی دہائی میں گرینڈ سلیم ڈبل چیمپین رہنے والے ہیوٹ سزا کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026