• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

راولپنڈی کا تنہا شیر جو اب نہ رہا

شائع May 21, 2015

اسلام آباد: راولپنڈی میں جنگلی حیات کے پارک میں اکیلا رہ جانے والا شیر اور دو بارہ سنگھے ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق، جانوروں کی ہلاکت سخت گرمی اور غیر معیاری خوراک سے ہوئی۔

راولپنڈی کے نواح میں واقع لوہی بھیر پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹر انور امان نے بتایا کہ ہلاکتوں کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔

1992 میں بننے والے اس پارک کا شمار پنجاب کے تین سب سے بڑے جنگلی حیات کے پارکس میں ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں چڑیا گھروں کے جانوروں کی سخت گرمی اور غیر معیاری سہولیات کی وجہ سے اموات عام ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025