• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C

ورن دھون نے سلمان خان کی جگہ لے لی

شائع May 22, 2015 اپ ڈیٹ May 22, 2015 12:43am

بولی وڈ اداکار سلمان خان کرن جوہر کی فلم 'شدھی' میں اداکاری کرنے والے تھے البتہ اب ان کی جگہ نئے اداکار ورن دھون نے لے لی ہے۔

حال ہی میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار سلمان خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب کرن جوہر کی فلم شدھی کا حصہ نہیں اور ان کی جگہ اس فلم میں ورن دھون اداکاری کریں گے۔

سلمان خان کے بعد کرن جوہر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی کہ ہدایت کار کرن ملہوترا کی فلم شدھی میں ورن دھون اداکاری کریں گے۔

اس فلم میں ورن دھون کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اہم کردار کرتی نظر آئیںگی، یاد رہے کہ عالیہ اور ورن اس سے قبل دو فلمیں ایک ساتھ کر چکے ہیں جس میں اسٹوڈنٹ آف دی ائیر اور ہمپٹی شرما کی دلہنیا شامل ہیں۔

اس وقت ورن دھون اپنی فلم 'اے بی سی ڈی 2' کی پروموشنز میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ فلم 'دل والے' کی شوٹنگ ختم کریں گے البتہ اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت متعدد فلموں میں کام کررہی ہیں جن میں ایک 'اٹتا پنجاب' اور 'کپور اینڈ سنز' شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026