کراچی: کراچی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا جبکہ یہ پابندی خواتین پر بھی عائد ہوگی۔

ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق موٹرسائیکل چلانے والوں کے علاوہ اب ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی ہیلمٹ پہننا ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین روز تک شہریوں سے اس معاملے میں نرمی برتی جائیگی اور یہ پابندی خواتین پر بھی لاگو ہوگی۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی سلامتی کے لیے کیا گیا ہے۔


``

تبصرے (6) بند ہیں

Sana May 26, 2015 05:01pm
زرداری نے پھر ہیلمٹ امپورٹ کیے ہیں کیا؟
Sana May 26, 2015 05:14pm
دوسری بات پہلی بات کی نفی کر رہی ہے "۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور خواتین اس پابندی سے مستثنی ہونگی۔" اور آگے ہے "ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی سلامتی کے لیے کیا گیا ہے۔" کیا ڈی آئ جی خواتین کو شہری نہیں مانتے جن کی سلامتی کی ان کو کوئی فکر نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
Adil Mansoor May 26, 2015 05:24pm
its good action but what a joke that women are exempted from wearing helmet why ?? wont they get injured in case of accident ??????????
Saeed Khan May 26, 2015 07:46pm
Womens are exempted due to their heavy jewellery , shawls , burqa etc ....
Abdul Haque Ghouri May 27, 2015 06:53pm
Hamary police dept ki Kabiliat hy. wo hi aisy faisly kar sakty hy! kabhi helmet ka glass black na hoo, kabhi double sawari pr pabandi, kabhi bike pr hi pabandi, ab ye? dehshat gardo, gange ware, waly inhy nazar nahi aaty. Lanat hy is dpt pr, issy band kr k Awam ko Azadi di jay.
Abdul Haque Ghouri May 27, 2015 06:55pm
@Saeed Khan sb bulkul theek Qk chooroo ko andaza nahi hota k khatoon kitna zewar and singhar ki hoi hy.