بغداد بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں دوسرے روز بھی بم دھماکوں میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے۔
حکام کیمطابق پیر کے روز بغداد کے شمال میں دو مختلف دھماکے ہوئے، ایک دھماکہ ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے، اور دوسرا دھماکہ منی بس کے اندر ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ واضح رہے کہ یہ دھماکے بغداد کے شمال میں واقعے ایک شہر تاجی میں ہوئے۔
بغداد کے مغرب فلوجا میں ایک خود کش دھماکہ سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔
ان تمام واقعات کی کسی گروپ یا تنظیم نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں آئے روز بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پر اموات ہورہی ہیں۔ ان دھماکوں میں فرقہ وارانہ عنصر بھی شامل ہے۔