• KHI: Partly Cloudy 21.3°C
  • LHR: Fog 12.2°C
  • ISB: Cloudy 13.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.3°C
  • LHR: Fog 12.2°C
  • ISB: Cloudy 13.6°C

صدر اوباما کی بیٹی کیلئے رشتہ

شائع May 27, 2015 اپ ڈیٹ May 28, 2015

کینیا کے ایک وکیل نے امریکی صدر باراک اوباما کی 16 سالہ بیٹی مالیہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا جس کے عوض وہ 50 گائے، 70 بھیڑیں اور 30 بکرے دینے کو تیار ہیں۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیلیکس کپرونو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ 2008 میں مالیہ کی محبت میں مبتلا ہوئے۔

اوباما اس وقت پہلی مرتبہ امریکی صدر بننے کی مہم میں مصروف تھے اور مالیہ اس وقت صرف دس سال کی تھیں تاہم وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے تب سے کسی کو ڈیٹ نہیں کیا اور وہ مالیہ کے وفادار رہیں گے۔

کپرونو کا کہنا ہے کہ وہ مالیہ سے محبت کرتے ہیں اور ان سے پیسے کی وجہ سے شادی کرنے کے خواہشمند نہیں۔ 'لوگ شاید کہیں کہ میں پیسوں کی وجہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔ میری محبت حقیقی ہے۔'

رپورٹ کے مطابق کپرونو امریکی صدر سے ان کے جولائی کے دورہ کینیا کے دوران ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وہ اس سلسلے میں ایک خط بھی لکھ رہے ہیں جس میں وہ صدر اوباما سے مالیہ کو دورے پر ساتھ لانے کی درخواست کریں گے۔

خیال رہے کہ کینیا وہ ملک ہے جہاں امریکی صدر کے والد پیدا ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025