• KHI: Clear 23.8°C
  • LHR: Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C
  • KHI: Clear 23.8°C
  • LHR: Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C

عمران عباس ایک اور بولی وڈ فلم میں کاسٹ

شائع May 28, 2015

پاکستانی اداکار عمران عباس کی بولی وڈ میں فلم کریچر 3ڈی کے بعد فلم جانثار کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی ہوگی۔

فوٹو بشکریہ اربن ایشین
فوٹو بشکریہ اربن ایشین

1877 کے زمانے سے تعلق رکھنے والی اس فلم کی کہانی انقلابی رقص پر مبنی ہے جس میں عمران عباس سلطنت اودھ کے شہزادے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مظفر علی کی فلم جانثار میں عمران عباس کے ساتھ پرنیہ قریشی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

عمران عباس اس فلم کی شوٹنگ کرنے کے لئے انڈیا گئے ہیں جہاں انہیں اداکارہ پرنیہ کے ساتھ فلم کے کچھ سینز شوٹ کرنے ہیں۔

اس فلم کا نام پہلے رقص رکھا گیا تھا جس کے بعد اس بدل کر جانثار رکھ دیا گیا۔

عمران عباس کا گلف ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فلم ان کے دل سے بہت قریب ہے اور وہ مظفر علی کے بہت بڑے مداح ہیں۔

عمران کا کہنا تھا کہ 'میں امراؤ جان جیسی فلمز دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے مظفر علی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025