افغان پارلیمینٹ کے قریب دھماکہ، تین افراد ہلاک

شائع June 18, 2013

اے ایف پی فوٹو —

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں قومی اسمبلی کے قریب دھماکہ میں تین افراد ہلاک جبکہ چوبیس زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ منگل کی صبح نو بجے کرت ساہ کے علاقے میں ہوا۔

دھماکے کے ذریعے مشہور قانون ساز کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

کابل کے سی آئی ڈی سربراہ محمد ظاہر نے جائے وقوعہ پر موجود صحافیوں کو بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں کچھ محافظ بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ خودکش نوعیت کا نہیں بلکہ ریمورٹ کنٹرول تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025