• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

اکنامک زون کی سیکیورٹی: چین 6بحری جہاز فراہم کریگا

شائع June 10, 2015
فائل فوٹو:رائٹرز
فائل فوٹو:رائٹرز

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان سمندری سیکیورٹی کے لیے گشت کرنے والے بحری جہازوں کی خریداری کا معاہدہ ہوگیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور چین کی چائنہ شپ ٹریڈنگ کمپنی (ای ایس ٹی سی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ایجنسی کو 6 جہاز فراہم کیے جائیں گے۔

یہ جہاز سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

وزارت دفاعی پیداوار کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں وزارت دفاعی پیداوار میں معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے چین سے 6 پیٹرولنگ بحری جہاز حاصل کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ 4پیٹرولنگ بحری جہاز چین میں تیار کیے جائیں گے جبکہ دیگر 2 پیٹرولنگ بحری جہاز کراچی شپ یارڈ اینجینئرنگ ورکس میں تیار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیار کیے جانے والے 2 جہاز ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے تحت دیے جائیں گے،پیٹرولنگ بحری جہاز پاکستانی سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

واضح رہے کہ چین سے پاکستان کی بندرگاہ گوادر تک خصوصی اقتصادی کوریڈرو بنایا جا رہا ہے جس سے چین گوادر کے راستے تجارت کرے گا اس کے لیے سمندری حدود میں سیکیورٹی اقدامات کو بڑھانے شروع کر دیئے ہیں۔

وزارت دفاعی پیداوار کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان پیٹرولنگ جہازوں سے ملک کے خصوصی اکنامک زون اور ماہی گیری کے لیے مخصوص علاقوں کی حفاظت پر مامور کیا جائے گا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعداد بھی بڑھ جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024