سعودی عرب: سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل کا انتقال

شائع July 10, 2015 اپ ڈیٹ July 10, 2015 12:09am

ریاض: سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل جمعرات کو انتقال کر گئے۔

دنیا میں سب سے طویل عرصہ تک وزیر خارجہ رہنے والے سعود الفیصل کے اہل خانہ اور وزارت کے ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

سابق وزیر خارجہ کے بھتیجے سعود محمد ال عبداللہ ال فیصل نے ٹوئیٹر پر ان کیلئے دعا کی۔

چالیس سال تک عہدہ سنبھالنے والے سعود الفیصل کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا 'سعودی اور پاکستانی عوام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے'۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026