• KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C

'میں اپنی شادی اور فراغت کا لطف اٹھا رہی ہوں'

شائع August 1, 2015

بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنی شادی شدہ زندگی اور اداکاری سے دور فراغت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

رانی مکھرجی نے گزشتہ سال ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد سے وہ بہت کم فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں۔

حال ہی میں ووگ انڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنی زندگی سے بھر پور لطف اٹھا رہی ہیں۔

کسی فلم کی ہدایات دینے کے بارے میں رانی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ادتیہ چوپڑا خود بہت اچھے اور کامیاب ہدایت کار ہیں اور اگر اداکارہ چاہیں تو ان کے شوہر انہیں کسی فلم کی ہدایات سے روکیں گے نہیں البتہ فی الحال انہوں نے ایسا کچھ نہیں سوچا۔

رانی کا بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ بولی وڈ کہ تین ایسے لوگ ہیں جن کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں جن میں ادتیہ چوپڑا، شاہ رخ خان اور عامر خان شامل ہیں۔

رانی نے اپنے بولی وڈ کیرئیر میں متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا ہے اور ان کی آخری ریلیز فلم ’مردانی‘ میں انہیں ایک انوکھے انداز میں دیکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025