معروف کامیڈین فرید خان انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 01 اگست 2015
"ففٹی ففٹی"سے شہرت حاصل کرنے والے فرید خان گزشتہ 6 سال سے کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے—۔ فوٹو/ اوپن سورس میڈیا
"ففٹی ففٹی"سے شہرت حاصل کرنے والے فرید خان گزشتہ 6 سال سے کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے—۔ فوٹو/ اوپن سورس میڈیا

کراچی: ٹیلی وژن اور اسٹیج کے معروف کامیڈین فرید خان طویل علالت کے بعد آج کراچی میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فرید خان گزشتہ 6 برس سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے اور اس سلسلے میں ان کے 5 آپریشن بھی ہوئے، جبکہ کچھ عرصے سے وہ دل اور گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے.

40 سال تک ٹیلی وژن اور اسٹیج پر دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فرید خان نے اپنے فن کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

ان کی وجہ شہرت ٹی وی کے مزاحیہ خاکے "ففٹی ففٹی" تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم نے سوگواران میں 4 بچوں اور ایک بیوہ سمیت دوبہوؤں اور 3 پوتوں کو چھوڑا ہے۔

فرید خان کی نماز جنازہ آج شام کراچی میں ان کی رہائش گاہ گلستان جوہر میں ادا کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں