شمالی ہندوستان میں طوفانی بارشیں 64 افراد ہلاک

شائع June 19, 2013

اے ایف پی ، فوٹو۔۔۔۔۔

اتراکھنڈ : سرکاری حکام کیمطابق شمالی ہندوستان میں طوفانی بارشوں سے سینکڑوں مکانات اور سڑکیں بہہ گئی، اور 64 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہزاروں لوگ بارشوں کیوجہ سے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔

پیر کو ریاست اتراکھنڈ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے درجنوں ہیلی کاپٹر امدادی کاروائیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیدار نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو فون پربتایا کہ 54 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ سترہ افراد تا حال لا پتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال بہت بری ہے تقریبا چھ سو عمارتیں گر گئیں ہیں یا بہہ گئیں ہیں پچھتر ہزار افراد بشمول یاتری مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، فوجی ہیلی کاپٹر پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال رہے ہیں۔

متاثرہ علاقے ہمارے لیئے ابھی تک نا قابل رسائی ہیں، دہرادون کے کنٹرول روم جہاں سے امدادی کاروائیوں اور بحالی کا مشن کی نگرانی کی جا رہی ہے، سے انہوں نے بتایا

ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی ہندوستان میں  پانچ ہوائی اڈے امدادی کاروائیوں میں تیزی کے لیئے متحرک ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ضروری سامان اور طبی امداد کے کام سر انجام دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان جو خبر رساں ایجینسی اے ایف پی کو میل کیا گیا ہے جس میں ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ریاست اتراکھنڈ کے حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتراکھنڈ کے متاثرہ لوگوں کے غم و پریشانی میں شریک ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025