• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

گوجرانوالہ، لاہور میں تین قیدیوں کو پھانسی

شائع August 6, 2015

لاہور: پنجاب کی دو ضلعی جیلوں میں مزید تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق، جمعرات کی صبح گوجرانوالہ میں ایک جبکہ لاہور میں دو قاتلوں کو پھانسی دی گئی۔

گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم طارق الہیٰ کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ طارق نے 2001 میں پسند کی شادی کرنے پر اپنی بھتیجی کو قتل کیا تھا۔

ادھر، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے دو مجرموں کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔

انعام اللہ نے شاہدرہ کے علاقے میں معمولی تنازعہ پر ایک شخص جبکہ شفاقت نے فائرنگ کر کے ایک شخص کی جان لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025