• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

افغان فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 17 ہلاک

شائع August 6, 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قندھار: افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں مقامی فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افغان سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث ضلع شنکئی میں گر کر تباہ ہوا۔

صوبائی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں عملے کے 5 ارکان اور 12 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔‘

ضلع شنکئی کے چیف محمد قاسم خان نے حادثے میں فوجی کمانڈر سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے حکام کا وفد روانہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد حملوں میں ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور 2011ء میں طالبان نے امریکا کے چنوک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا جس میں 30 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم ایسے واقعات کی تعداد انتہائی کم ہے۔

گذشتہ سال اپریل صوبہ قندھار میں برطانوی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 5 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں نیٹو افواج افغانستان سے روانہ ہوگئی تھیں تاہم افغان فورسز کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تربیت کے لیے دس ہزار امریکی فوجی یہاں موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024