• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 25.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 25.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.3°C

دیپیکا کی ڈپریشن فاونڈیشن کے 'لوگو' کا اعلان

شائع اپ ڈیٹ

بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون چند ماہ قبل ڈپریشن کا شکار تھیں اور انہوں نے ڈپریشن کے مریضوں کے لیے ایک فاؤنڈیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جس کا لوگو انہوں نے حال ہی میں شئیر کیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے 'لو، لوو، لاف' نامی فاؤنڈیشن بنانے کا ارادہ کیا ہے جس پر ان کی ٹیم کافی محنت کر رہی ہے۔

دیپیکا نے اس فاؤنڈیشن کا لوگو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا جسے ان کے پرستاروں نے کافی پسند کیا ہے۔

دیپیکا کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستانی معاشرے میں ڈپریشن جیسی ذہنی بیماریوں کے بارے میں بات کرنے سے لوگ عام طور پر گریز کرتے ہیں اس لیے ان کا انکشاف غیرمعمولی ہے، خاص طور پر اس وجہ سے بھی کہ وہ بہت بڑی سٹار ہیں۔

دیپیکا بھی چند ماہ پہلے تک ڈپریشن کا شکار تھیں اور ماہرین نفسیات کی مدد سے اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے تمام ڈپریشن کے مریضوں کے لیے یہ فاؤنڈیشن قائم کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026