• KHI: Clear 18.9°C
  • LHR: Clear 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 18.9°C
  • LHR: Clear 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

’بجرنگی بھائی جان کی آفر پہلے عامر خان کو ہوئی‘

شائع August 12, 2015

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ان سے پہلے اداکار عامر کو آفر کی گئی تھی البتہ عامر نے ان کا نام تجویز کیا۔

فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی کامیابی پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان سے پہلے فلم مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کو آفر کی گئی ہوتی تو؟ جس کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ عامر خان کو فلم بجرنگی بھائی جان کی آفر ان سے پہلے ہی دی گئی تھی۔

سلمان کے مطابق ’عامر خان کو اس فلم کا اسکرپٹ مجھ سے پہلے سنایا گیا تھا جس کے بعد عامر نے فلم کے لیے میرا نام تجویز کیا اور فلم کے مصنف کو میرے پاس بھیجا‘۔

فلم 'بجرنگی بھائی جان' کا اسکرپٹ وجایندرا پرساد نے لکھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق عامر خان کو اس فلم کی اسکرپٹ کے ساتھ کچھ مسائل تھے اور انہوں نے کچھ ترمیم کرنے کو کہا تاہم پرساد نے اس سے انکار کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025