• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C

’جانان‘ کی کاسٹ کا اعلان

شائع August 19, 2015

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’جانان‘ کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا ہے۔

فلم کی کاسٹ کا اعلان ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔

'جانان' پختون گھرانے پر بننے والی ایک رومانوی فلم ہے جس کی کہانی عثمان خالد بٹ نے لکھی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، آرمینہ خان اور علی رحمان خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بلال اشرف اور آرمینہ خان نے ایک ساتھ حسن وقاص رانا کی فلم ’یلغار‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی ٹوئٹر پر ریلیز کیا گیا جسے شائقین کی بھرپور داد وصول ہورہی ہے۔

فلم ’جانان‘ سوات اور پاکستان کے دیگر شمالی علاقوں میں شوٹ کی جائے گی اور اس کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hidayat Ullah Aug 20, 2015 12:23pm
Seyasat main nakam honai k baad ab film banane shoro ke.Wa g wa PTI walo ke Bhabe

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025