• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ: 8 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

شائع August 19, 2015

ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ کےلئے پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔

25 اگست سے پانچ ستمبر تک بنکاک میں ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ کےلئے پاکستان کی ٹیم میں محب اللہ ، نادر، قادرخان ، تنویر احمد،وسیم ارشد ، اویس علی خان ، محمودالحسن شامل ہیں جبکہ علی بخش قومی ٹیم کے چیف کوچ ہوں گے۔

اس کے علاوہ اولمپیئن ارشدحسین اور محمدلیاقت کوچز اور اقبال حسین ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ میں ٹیم مینجر ہوں گے۔

قومی ٹیم چوبیس اگست کو کراچی سے بنکاک روانہ ہوگی، ایشین باکسنگ چیمپین شپ آئندہ سال ہونیوالے ریو اولمپکس کا پہلا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025