• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

ملتان میں چھ افراد کے قاتل کو پھانسی

شائع August 27, 2015

ملتان: ملتان میں چھ افراد کے قاتل مقبول حسین کو جمعرات کی صبح پھانسی دے دی گئی۔

سینٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے قیدی مقبول کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔ مجرم نے 1996 میں اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے چھ افراد کی جان لی تھی۔

مقبول کو اعلیٰ عدالتوں اور صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کیے جانے کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد اب تک دو سو سے زائد افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025