• KHI: Sunny 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C
  • KHI: Sunny 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، چار 'دہشت گرد' ہلاک

شائع September 10, 2015

کراچی: رینجرز نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

رینجرز کے ایک اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی وکیل حسنین بخاری کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی جنہیں چار مارچ 2015 کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا کہ ملزمان نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں رینجرز کی فائرنگ سے چار ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ گولیوں کے تبادلے میں ایک رینجرز کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔

خیال رہے کہ حسنین بخاری کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دفتر جانے کے لیے گھر سے نکل رہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ علی حسنین بخاری شدید زخمی ہوگئے، جنھیں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ علی حسنین بخاری ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کے مقدمات بھی لڑ رہے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Sep 11, 2015 11:21pm
رینجر کے کل اور اج کے بیان ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے جو معاملہ گڑبڑ کرنے کیلئے کافی ھوتا ھے اور متاثرہ فریق کو اعتراض کرنے کا موقعہ مل جاتا ھے

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025