کون بنے کا 'بگ باس 9' کا حصہ؟

17 ستمبر 2015
فوٹو بشکریہ — انڈیا ٹوڈے
فوٹو بشکریہ — انڈیا ٹوڈے

ہندوستانی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 9 کے کھلاڑیوں کی متوقع فہرست منظر عام پر آگئی ہے۔

بگ باس ہندوستان کے مقبول ترین ریئلٹی شوز میں سے ایک ہے جس کے میزبان بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان ہیں۔

اس شو میں دنیا کی مختلف مشہور شخصیات 3 ماہ کے لیے ایک گھر میں ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں جنہیں باہر کسی سے نہ تو ملنے کی اجازت اور نہ ہی کوئی رابطہ رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس شو میں تمام کھلاڑیوں کو مختلف کھیل اور ٹاسک دیے جاتے ہیں جنہیں مکمل کرنے پر انہیں گھر میں کسی نہ کسی قسم کا فائدہ ملتا رہتا ہے۔

بگ باس کے اب تک 8 سیزن پیش کیے جاچکے ہیں جبکہ 9واں سیزن جلد ہندوستانی چینل کلرز پر نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کچھ ہی دن پہلے سلمان خان نے سیزن 9 کا پہلا پرومو ٹیزر بھی جاری کیا تھا۔

بگ باس سیزن 9 کے کھلاڑیوں کی متوقع فہرست یہاں دیکھیں۔

سنیل گروور

سنیل گروور بولی وڈ اداکار ہیں جو حال ہی میں ریلیز فلم ’گبر از بیک‘ میں ایک خاص کردار میں نظر آئے تھے. سنیل مقبول مزاحیہ شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ کا بھی اہم حصہ ہیں جو اس شو میں اکثر و بیشتر لڑکی کے روپ میں نظر آتے ہیں۔

ماحی وج

ماحی وج ماڈل اور اداکارہ ہیں جو مختلف ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ ان کے مقبول ڈراموں میں کلرز ٹیلی ویژن کا ’لاگی تجھ سے لگن‘ شامل ہے۔

روپل تیاگی

روپل اداکاری سے پہلے کوریوگرافر بھی رہ چکی ہیں۔ روپل حال ہی میں کلرز کے مقبول ڈانس شو 'جھلک ری لوڈڈ' کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔

انکیت گیرا

اداکارانکیت گیرا بھی مختلف ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

موہیت ملہوترا

موہیت ملہوترا نے مختلف ڈراموں میں اہم کردار ادا کرکے اپنا ایک نام کمایا۔

عرشی خان

عرشی خان نے حال ہی میں پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی پر ان کے ساتھ رشتہ رکھنے کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد وہ کافی عرصے خبروں کی سرخیوں میں رہی ہیں۔

مایور ورما

مایور ورما مختلف ڈراموں کے ساتھ ساتھ سونی، ہونڈا، والمارٹ جیسے برینڈز کے اشتہارات میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔

ارمان جین

ارمان جین بولی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں، ان کی پہلی فلم ’لیکر ہم دیوانہ دل‘ کے بعد انہیں متعدد پروجیکٹس کی آفرز ملنا شروع ہوئیں۔

نجیم خان

کیا آپ کو سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز فلم ’بجرنگی بھائی جان میں ان کی جوانی کا کردار کرنے والا لڑکا یاد ہے؟ اگر نہیں یاد تو ہم یاد دلا دیتے ہیں۔ نجیم خان نے بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کی نوجوانی کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے فلم میں متعدد بار تھپڑ بھی کھائے۔

نکشترا باگہوے

نکشترا ہندوستانی اداکار، لکھاری، اور ہدایت کار ہیں جو اپنی ایک فلم کے لیے ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ نکشترا بہت جلد ایک نئی فلم میں اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے۔

بشکریہ بولی وڈ لائف

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں