شیخ راشد وفات پاگئے، دبئی میں 3 روزہ سوگ

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2015
شیخ راشد کو گھوڑوں سے خاص لگاؤ تھا اور وہ زبیل اصطبل کے مالک بھی تھے—۔ فائل فوٹو/ اے ایف پی
شیخ راشد کو گھوڑوں سے خاص لگاؤ تھا اور وہ زبیل اصطبل کے مالک بھی تھے—۔ فائل فوٹو/ اے ایف پی

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بڑے بیٹے شیخ راشد بن محمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 34 برس تھی ۔

گلف نیوز کے مطابق شیخ راشد بن محمد کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ مغرب زبیل مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ ان کی تدفین دبئی کے امِ حریر قبرستان میں ہوگی.

شیخ راشد بن محمد کے انتقال پر دبئی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا، اس دوران دبئی کا پرچم سرنگوں رہے گا تاہم سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے.

شیخ راشد، شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بڑے بیٹے تھے جبکہ ان کے بھائی شیخ ہمدان دبئی کے ولی عہد ہیں.

شیخ راشد فٹبال کھیلنے کے شوقین تھے، انھیں گھوڑوں سے خاص لگاؤ تھا اور وہ زبیل اصطبل کے مالک بھی تھے.

تبصرے (3) بند ہیں

Nadeem Sep 19, 2015 06:05pm
There must be some other reason
احمد Sep 19, 2015 11:45pm
آپ کا تعلق پی ٹی آئی سے تو نہیں؟
khan Sep 20, 2015 04:06pm
Aad you are from PMLN i guess @ Ahmad