امریکا والی بال کا نیا عالمی چیمپئن

شائع September 23, 2015 اپ ڈیٹ September 23, 2015 08:10pm

ٹوکیو: امریکا نے ارجنٹائن کو 25-20, 25-21, 17-25, 25-20 سےشکست دیتے ہوئے تیس سالوں میں پہلی مرتبہ والی بال ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

1985 کے بعد پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر امریکا نے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس میں اپنی سیٹ محفوظ بنا لی۔

امریکی کوچ جان سپیرا نے کہا ’ اولمپکس کیلئے کوالی فائی کرنا کسی بھی کوچ کیلئے دباؤ بھرا چیلنج ہوتا ہے‘۔

’میرے خیال میں ہماری سروس پورے ٹورنامنٹ میں بہت عمدہ رہی اور ایونٹ میں وقت گزرنےکے ساتھ ساتھ ہماری بلاکنگ بھی بہتر ہوتی گئی‘۔

اٹلی نے عالمی چیمپئن پولینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں میں دوسری جگہ اور اولمپک سیٹ حاصل کر لی۔

امریکا، اٹلی اور تیسرے نمبر پر آئی پولینڈ نے ورلڈ کپ میں دس، دس میچ جیتنے اور صرف ایک مقابلے میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

دفاعی چیمپئن روس نے جاپان کو ہرا کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔خیال رہے کہ والی بال ورلڈ کپ میں درجہ بندی سیٹوں میں شکست کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026