دنیا کے مختلف ممالک میں عید
ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں، امریکا اور برطانیہ میں عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کے مطابق قربانی کی۔

مسجد الحرام میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔
مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، اس موقع پر امت مسلمہ میں اتحاد اور امن عالم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
انڈونشیا کے مختلف شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

دارالحکومت جکارتہ میں مردوں کے علاوہ خواتین کیلئے بھی نماز عید کا اہتمام کیا گیا۔
نماز کے بعد جانوروں کی قربانی کی گئی۔
خیلجی ریاست کے علاوہ امریکا ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی عید قربان منائی جا رہی ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے پیغامات میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔
مسلمان طالب علموں کے لیے نیو یارک میں چھٹی
اس سال نیویارک میں مسلمان طالب علموں کے لئے عیدٰالاضحٰی پرتعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ 1800 اسکول مسلمان طالب علموں کے لئے بند رہیں گے۔
پاکستان کے بعض علاقوں میں عید
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں جمعرات کو عید الاضحی منائی گئی جبکہ بعض علاقوں میں جمعہ کو عید منائی جائے گی ۔
پشاورکے دیہاتی علاقوں میں آج جبکہ شہری علاقوں میں کل جمعہ کے روز عید منائی جائے گی ۔
صوبے کے دیگر علاقوں نوشہرہ، کوہاٹ، مردان، چارسدہ، بنوں اور کرک میں جزوی عید منائی گئی۔
اس کے علاوہ خیبر ایجنسی ، مہمند ایجنسی ، باجوڑ ایجنسی سمیت قبائلی علاقوں میں بھی آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔
حج کا احوال
ادھر حجاج کرام کی مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے اور نمازفجر کی ادائیگی کے بعد منٰی واپسی جارہے ہیں جہاں وہ پہلے دن بڑے شیطان کو کنکریاں مار کرقربانی کریں گے اور بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔
گیارہ ذوالحج کو بھی حاجی شیطانوں کوکنکریاں ماریں گے اور اس دن بھی رات کا ایک خاص پہر منٰی میں قیام کرنے کا حکم ہے۔
12 ذوالحج کو آخری دن شیطان کوکنکریاں مارنے کے بعد حاجیوں کی مکہ کے لئے واپسی شروع ہوجائے گی۔
12ذوالحج کو مغرب سے پہلے تمام حاجیوں کے لیے لازم ہے کہ وہ مسجد الحرام پہنچ کرطواف الوداع کریں۔
اس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہوجائیں گے۔












لائیو ٹی وی