بولی وڈ ہدایت کار وشال بھردواج کا اپنی نئی فلم ’رنگون‘ کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ سیف علی خان اور شاہد کپور کے ساتھ فلم میں کرینہ کپور خان کو بھی لا سکیں۔

فلم ’رنگون‘ میں پہلی مرتبہ اداکار سیف علی خان اور شاہد کپور کو ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق وشال بھردواج کا فلم کی کاسٹنگ سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ دونوں اداکاروں کے ساتھ کرینہ کپور خان کو بھی فلم میں لاسکیں۔

وشال بھردواج سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کرینہ کو فلم کا حصہ بنا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بالکل نہیں فلم کی کہانی اداکارہ کنگنا کے لیے لکھی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سیف اور شاہد کو بھی اس فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا، دونوں اداکار ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور وہ اداکاروں کے ساتھ۔

فلم ’رنگون‘ کی شوٹنگ نومبر میں شروع کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں