شلوار کے فیشن کی واپسی
جیسے جیسے وقت آگے کی جانب گامزن ہے ویسے ویسے لائف اسٹائل میں تبدیلیاں بھی وقت کی ضرورت بن گئی ہیں اور اس جدت سے خواتین کے فیشن تبدیل نہ ہوں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔
ماضی میں فالو کیے ہوئے فیشن کا ایک بار پھر واپس آنا اب ایک عام سی بات ہے ایسے ہی کمیز کے ساتھ شلوار ایک بار پھر سے خواتین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
فیشن شوز اور اسٹارز کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ شلوار ایک بار پھر سب کی پسند بن چکی ہے اور بہت جلد ہر دوسری لڑکی دوبارہ اس فیشن کو اپنائے نظر آئے گی۔
ڈیزائنر اعلان، عمارا خان، زہرا شاہ جہاں اور فیہا جمشید یقیناً شلوار کے اس فیشن کو باخوبی انداز میں سامنے لائیں۔
ماڈل صدف کنول بھی شلوار کمیز میں نہایت سادہ اور خوبصورت نظر آئیں۔
صرف پاکستانی ستاروں میں ہی نہیں شلوار کے اس فیشن کی واپسی یقیناً بولی وڈ میں بھی ہوئی ہے۔













لائیو ٹی وی