پاکستان میں 67 ہزار این جی اوز کام کر رہی ہیں

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2015
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی سماعت کی ۔۔۔ فائل فوٹو: اے پی پی
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی سماعت کی ۔۔۔ فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں 67 ہزار 7 سو 36 غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) فعال ہیں۔

67736 تنظیموں میں قومی اور بین الاقوامی این جی اوز شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملکی اور بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں 1427 ملک اور غیر ملک این جی اوز کام کر رہی ہیں۔

صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں میں 66 ہزار 609 این جی اوز فعال ہیں جن میں سے 47 ہزار 403 پنجاب میں، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار، سندھ میں 6ہزار 150 جبکہ بلوچستان میں 2 ہزار 756این جی اوز کام کر رہی ہیں۔

جنرل ساجد الیاس بھٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ این جی اوز کو ریگولرائز کرنے کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا چکی ہے۔

امداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز 20 ہزار روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کیلئے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی پابند ہوں گی۔

وزارت قانون و انصاف کے سیکریٹری سرور خان نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ متعلقہ محکمے ملک اور غیر ملکی این جی اوز کے حوالے سے تفصیلات جمع کر ہی ہیں، یہ کام ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے وزارت قانون و انصاف کے سیکریٹری سرور خان کو ہدایت جاری کی کہ این جی اوز کے حوالے سے مکمل تفصیلات کی رپورٹ 2 ماہ میں عدالت میں جمع کروائی جائیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Oct 15, 2015 08:05pm
یہ بہت اھم مسئلہ ھے اس پر حکومت اور عدالت کو کاروائی کرنی چاہئے غیر سرکاری تنظیمیں میں سے بہت ملکی پالیسیز کے حلاف کام کررہی ھیں مگر ان تنظیموں میں اکثریت فلاح و بہبود کے نام پر مال بنارہی ھیں ان لوگوں کو غیر ملکی اداروں ریاستوں سے بہت بڑا پیسہ ملتا ھے یہ این جی اوز صرف کاغذی کاروائی کرتے ھیں مگر زمینی حقائق اسکے برخلاف ھوتے ھیں ان میں اکثر این جی اوز شخصی ھوتے ھیں عورتوں اور بچوں کے حقوق پر یہ لوگ گوروں کو دھوکہ دیتے ھیں ان لوگوں کیلئے قانون بنانا چاہئے مگر ایسا قانون نہیں جو رشوت کے مزید دروازے کھولے
Muhammad Ayub khan Oct 16, 2015 09:40am
IN OTHER WORDS WE HAVE 67OOO SPIES IN OUR COUNTRY
Wajahat Oct 16, 2015 12:59pm
بلا تعصب، 67736 این جی اوز میں سے 67 بھی کام کرتی نطر نہیں آتیں۔ اگر ان کو کام میں دشواری ھے تو اہ ایشوز بھی نظر نہیں آتے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ جو عمومی خدشات ان کے بارے میں ضاہر کیئے جارہے ہیں ّہ درست ھوں؟ اور ان میں سے اکثر وقعۃََ کسی'بیرونی ایجنڈے' پر ہی عمل پیرا ھوں؟؟