• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Clear 27.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Clear 27.3°C

عاشورہ: صدر کی '11 سیل دکانوں‘ میں ڈکیتی

شائع اپ ڈیٹ

کراچی: 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی جانب سے سیل کی گئی صدر اور بولٹن مارکیٹ کی 11 دکانوں میں ڈکیتی کا انکشاف ہوا ہے.

پولیس کا ماننا ہے کہ ملزمان نے عاشورہ کے جلوسوں کے اختتام پر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی واپسی کے بعد ہفتے کے روز ڈکیتی کی۔

کراچی ہول سیل میڈیسن مارکیٹ کے ترجمان کے مطابق ہفتے کی شام تک سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ایم اے جناح روڈ پر قائم ادویات کی ہول سیل مارکیٹ، کچی گلی میں 8 دکانوں جبکہ صدر میں 3 دکانوں کو لوٹا گیا۔

واضح رہے کہ عاشورہ کی چھٹیوں کے باعث پیر کے روز سے معمول کے کاروبار کا آغاز ہونا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ’چوکیدار نے مارکیٹ ایسوسی ایشن کو اتوار کے روز بتایا کہ 8 دکانوں کے تالے توڑے گئے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ دکانوں کے لاک اس ماہرانہ انداز میں توڑے گئے کہ پولیس کی جانب سے لگائی جانے والی سیل اپنی جگہ برقرار ہے۔

اسی طرح تاجروں کا کہنا تھا کہ صدر میں 3 دکانوں سے لاکھوں روپے کی گھڑیاں چوری کی گئیں.

ترجمان نے بتایا کہ ایسا اُس وقت ہوا ہے جب علاقے میں انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور اس دوران ایسا ہونا بہت مشکل ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ موقع سے اہم شواہد ملے ہیں جن سے وہ بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

ایس پی سٹی ذیشان صدیقی کے مطابق ’گروپ کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ بہت جلد اُن تک پہنچ جائیں گے۔‘

انھوں ںے کہا کہ دراصل پولیس محدود نفری کے باوجود جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی انتظامات میں مصروف تھی۔ ’میرا خیال ہے کہ عاشورہ کے جلوسوں کے اختتام پر پولیس اہلکاروں کی واپسی کے بعد ڈکیتی کی گئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تاجروں اور ان کی ایسوسی ایشن سے تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور معلوم ہوا ہے کہ بیشتر دکانوں کو معمولی رقم سے محروم کیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Oct 27, 2015 10:22am
is police involved?

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026