پشاور : پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا چالان

27 اکتوبر 2015
امیر اللہ مروت کا چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیا گیا ... فوٹو: فیس بک پیج
امیر اللہ مروت کا چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیا گیا ... فوٹو: فیس بک پیج

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی امیر اللہ مروت پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لکی مروت کے حلقہ این اے 27 سے قومی اسمبلی کے رکن امیر اللہ مروت پر جرمانہ پشاور کی ٹریفک پولیس نے عائد کیا۔

چالان کے مطابق امیر اللہ مروت نے ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ باندھا ہوا نہیں تھا جس پر رکن اسمبلی کا 200 روپے کا چالان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 90 فیصد ٹریفک حادثات ترقی پذیر ممالک میں...

امیر اللہ مروت نے اپنی غلطی تسلیم کی اور ٹریفک پولیس کی ٹریفک وارڈن ریپیڈ رسپانس اسکواڈ کی جانب سے عائد کیا گیا جرمانہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گلوبل اسٹیٹس رپورٹ برائے روڈ سیفٹی 2015 میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس کسی قسم کی نیشنل روڈ سیفٹی پالیسی اور حادثات کے دوران اموات میں کمی کا ہدف متعین نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : 'ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی گناہِ کبیرہ'

خیال رہے کہ پاکستان میں عمومی طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حکمران طبقہ جرمانے یا چالان کی زد میں نہیں آتا البتہ بعض اوقات پولیس کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ کرکے اعلیٰ طبقے کے افراد کے چالان کر دیئے جاتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mati ullah Oct 27, 2015 07:00pm
Merain taraf sain rahil sharif ko salam dena