• KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.5°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

’چہرے کی پلاسٹک سرجری کا مشورہ بدترین‘

شائع October 27, 2015

بولی وڈ میں ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دینے والی اور اپنی خوبصورتی سے خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مطابق ان کو کیرئیر کا سب سے بدترین مشورہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا دیا گیا۔

پنک ولا کے مطابق حال ہی میں ’ویمن آف ورتھ‘ نامی ایک ایونٹ میں دپیکا سے پوچھا گیا کہ انہیں اب تک کیرئیر میں سب سے بد ترین مشورہ کیا دیا گیا ہے جس کے جواب میں دپیکا کا کہنا تھا کہ کیرئیر کی شروعات سے پہلے کسی نے انہیں چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

فلم ’پیکو‘ اور ’رام لیلا‘ میں اپنی مضبوط اداکاری سے جانی جانے والی دپیکا نے مزید بتایا کہ ان کے کیرئیر کا بہترین مشورہ ان کے والد نے دیا تھا جو کہ اپنے کام کو خوشی سے کرتے رہنے کا تھا۔

پسند کی فلموں کے انتخاب پر دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ کچھ اچھی رومانوی، مزاحیہ اور ایکشن فلموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔

فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بولی وڈ میں اپنا کامیاب کیرئیر شروع کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

فلم ’تماشا‘ 27 نومبر جبکہ ’باجی راؤ مستانی‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025