پاکستان کا اینٹی شپ میزائلوں کا کامیاب تجربہ

اپ ڈیٹ 14 نومبر 2015
۔ — تصویر بشکریہ پاکستان نیوی
۔ — تصویر بشکریہ پاکستان نیوی

کراچی: پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی بیڑے سے اینٹی شپ میزائلوں کے کامیاب تجربہ کیے ہیں۔

پاکستان نیوی نے ایک جاری بیان کے مطابق، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اورسینئر افسران نے ہفتہ کو پی این ایس عالمگیر سےداغے گئےمیزائلوں کےتجربے دیکھے۔

زمین سے داغے جانےوالے ان میزائلوں نے فضا میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق، میزائلوں کا کامیاب تجربہ پاکستان نیوی کی زیادہ سے زیادہ آپریشنل تیاری کا مظہر ہے۔

اس موقع پر نیوی چیف نے میزائل فائرنگ کے دوران فلیٹ کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے کو سراہا۔

ان کا کہناتھا کہ یہ کامیاب تجربہ نیوی کی جنگی صلاحیتوں کا ثبوت ہونے کےساتھ ساتھ پاکستان مخالف قوتوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں