• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.3°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.3°C

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں ہندستانی فوجی گرفتار

شائع December 6, 2015 اپ ڈیٹ December 7, 2015

نئی دہلی: ہندوستان نے کشمیر سے اپنے ایک فوجی کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام عائد ہے کہ وہ پاکستان کا جاسوس ہے.

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منور احمد میر نامی ہندوستان کے سابق فوجی اہلکار کو دو روز قبل اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کا نام بارڈر سیکیورٹی فورسز حکام کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے دوران سامنے آیا، جس میں پہلے ہی سے جموں اور کشمیر سے دو سرکاری ملازمین گرفتار ہیں۔

دہلی کرائم برانچ اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے منور احمد میر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کا دہلی کے لیے راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

عدالت میں پیش کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ منور احمد میر منجکوٹ کی حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا رکن ہے۔

ہندوستانی ٹی وی چینل نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منور احمد میر نے ان پر لگائے جانے والے جاسوسی لے الزامات کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انھیں غلط طریقے سے ملوث کیا جارہا ہے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025