'امید ہے پاکستان، انڈیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل کھیلیں گے'
ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال تین اپریل کو کولکتہ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
انہوں نے ایک ہندوستانی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری نظریں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی پر مرکوز ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک سیریز شیڈول ہے لیکن ہندوستانی حکومت نے ابھی تک سیریز کیلئے گرین سگنل نہیں دیا۔
عبدالباسط نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہوں گے۔
دوطرہ سیریز کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے مثبت جواب کی امید ہے، کرکٹ سیریز دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
ہندوستان آئندہ سال آٹھ مارچ سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔












لائیو ٹی وی