سانحہ پشاور کی برسی پر نیا نغمہ ریلیز

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2015
آئی ایس پی آر گانے کی ویڈیو سے لی گئی تصویر — ڈان نیوز اسکرین گریب
آئی ایس پی آر گانے کی ویڈیو سے لی گئی تصویر — ڈان نیوز اسکرین گریب
آئی ایس پی آر گانے کی ویڈیو سے لی گئی تصویر — ڈان نیوز اسکرین گریب
آئی ایس پی آر گانے کی ویڈیو سے لی گئی تصویر — ڈان نیوز اسکرین گریب
آئی ایس پی آر گانے کی ویڈیو سے لی گئی تصویر — ڈان نیوز اسکرین گریب
آئی ایس پی آر گانے کی ویڈیو سے لی گئی تصویر — ڈان نیوز اسکرین گریب

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سانحہ پشاور کو ایک سال مکمل ہونے پر ہولناک سانحے میں ہلاک ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا نغمہ ریلیز کردیا۔

ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب

’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے‘ کے عنوان سے جاری ہونے والے نغمے کی شاعری اور موسیقی نے پورے پاکستانی عوام بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے طالب علموں کو نئے جذبے سے سرشار کردیا ہے۔

نغمے میں اسکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے انوکھا انتقام لینے کا پیغام دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب

نغمے میں ننھا بچہ اپنی مدھر اور سریلی آواز میں دہشت گردوں کو پیغام دے رہا ہے کہ میں تمہیں مار کر نہیں بلکہ تمہارے بچوں کو پڑھا کر اور انہیں شعور دے کر بدلہ لوں گا، کیونکہ تم جیسے بھٹکے ہوئے لوگوں سے یہی سب سے بہترین انتقام ہوگا۔

وہ جس بچپن نے تھوڑا اور جینا تھا،

وہ جس نے ماں تمہارا خواب چھینا تھا،

مجھے ماں اس سے بدلہ لینے جانا ہے،

مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے.

جذبات سے بھرپور نغمے میں سانحے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کا بلند حوصلہ بھی دکھایا گیا ہے، جو اپنے ایک بیٹے کو کھونے کے باجود اپنے دوسرے بیٹے کو اسی اسکول میں تعلیم دلوانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب

ساتھ ہی اس بھائی کی فریاد اور اس کے حوصلے کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جو دوست جیسے بھائی کے گزر جانے کے بعد بھی تعلیم حاصل کرکے کچھ بننے کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہا ہے اور ساتھ ہی دہشت گردوں کو بتا رہا ہے کہ وہ اس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

واضح رہے سانحہ آرمی اسکول کے بعد بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے ’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے‘ کے عنوان سے نغمہ ریلیز کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشار کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے ہولناک حملے میں 130 سے زائد بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Vicky Dec 14, 2015 04:35pm
very nice