عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن کار حادثے میں زخمی

شائع December 18, 2015

کراچی: مشہور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمراور اداکار اظفر رحمٰن کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے.

ذرائع کے مطابق دونوں اداکار ملبوسات کے ایک اسٹور کے افتتاح کے سلسلے میں کراچی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ سپر ہائی وے پر ان کی کار کو حادثہ پیش آیا.

اداکارہ اور میزبان انوشہ اشرف اور ماڈل عباس جعفری بھی عائشہ اور اظفر کے ساتھ ٹرپ میں شامل تھے،لیکن وہ ایک علیحدہ کار میں سفر کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق عائشہ اور اظفر کی گاڑی کو ایک دوسری گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ان کی کار سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری۔

اداکاروں کو پہلے جامشورو ہسپتال لے جایا گیا اور پھر ابتدائی طبی امداد کے بعد انھیں ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق عائشہ عمر کی گردن کی ہڈی میں 2 فریکچر ہوئے جبکہ اظفر رحمٰن کو سر میں چوٹیں آئیں۔

گلوکار اور اداکار فخرِ عالم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دونوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

دونوں اداکاروں کی حالت بتدریج سنبھل رہی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اداکار جلد از جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (1) بند ہیں

حسن امتیاز Dec 18, 2015 02:32pm
اللہ تعالیٰ دونوں کو جلد از جلد صحتیاب کر ے

کارٹون

کارٹون : 24 جولائی 2025
کارٹون : 23 جولائی 2025