کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مبینہ طور پر ڈکیتی کے الزام پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

واقعہ کورنگی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر شوہر اور اس کی بیوی ایک بیوٹی پارلر کو لوٹنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ علاقے کے لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

کورنگی ایس ایچ او حامد کے مطابق تشدد کے نتیجے میں 25 سالہ محسن رضا بری طرح زخمی ہوگئے جو جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کی بیوی فرح ناز کو اپنی حراست میں لے لیا ہے جبکہ ان کے پرس سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد ملزمان ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

رواں سال اگست میں نئی کراچی میں ایک ڈکیت کو مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد ہجوم نے ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

avarah Dec 21, 2015 11:53pm
WHO WAS BEHIND THIS KILLING? WHAT WAS THE CONSTITUTION OF MOB? WHO KILLED THE MOB? CAN I NOT KEEP PISTOL WITH ME FOR SELF DEFENCE? IF SO WHY LICENSE IS ISSUED TO ME? DID THESE BURGLERS FIRED A SINGLE FIRE? IF NO HOW DID THE POLICE OR MOB KNEW THE WOMEN HAD A PISTOL IN HER PURSE?