• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

کراچی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

شائع December 24, 2015

کراچی: مالی مسائل کے شکار ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا۔

کراچی –ویسٹ کے ایس ایس پی اظفر مھیسر نے جمعرات کو بتایا کہ ملزم نادر خان نے قصبہ کالونی میں اپنی بیوی، سالی، بھائی اور بھابی کو گولی مار کر فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی نے دعوی کیا کہ ملزم نے کئی لوگوں سے ادھار لے رکھا تھا اور وہ کچھ عرصے سے مالی مسائل کا شکار تھا۔

’ جب قرض دینے والوں نے پیسہ وصول کرنے کیلئے گھر کے چکر لگانا شروع کیے تو نادر نے اہل خانہ پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور پھر آج انہیں قتل کر دیا‘۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025