وزیراعلیٰ نئی دہلی پر سیاہی سے 'حملہ'

17 جنوری 2016
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔
۔—رائٹرز فائل فوٹو۔

نئی دہلی: نئی دہلی میں ایک خاتون نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر سیاہی پھینک دی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو چتراسل اسٹیڈیم میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ سیاہی پھینکنے والی خاتون بھاونہ کا کہنا ہے کہ وہ عام آدمی سینا کے پنجاب یونٹ کی رکن ہیں۔

خاتون کا موقف ہے کہ انہوں نے یہ اقدام کیجریوال کے سی این جی اسکیم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اٹھایا۔

انہوں نے کیجروال پر سیاہی اس وقت پھینکی جب وہ خطاب کر رہے تھے تاہم یہ پوری طرح ان تک نہیں پہنچ سکی اور کچھ چھینٹے ان تک ضرور پہنچے۔

بعدازاں، انہیں وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس وزیراعلیٰ کے سی این جی اسکیم میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

کیجریوال نے حکام سے اپیل کی کہ خاتون کو چھوڑ دیا جائے اور ان کی جانب سے دکھائی جانے والی دستاویز بھی قبول کی جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں