’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل بھی بنے گا؟

26 جنوری 2016
مسٹر پرفیکٹ کی فلم 'تھری ایڈیٹس' کا منظر۔- انٹرنیٹ فوٹو
مسٹر پرفیکٹ کی فلم 'تھری ایڈیٹس' کا منظر۔- انٹرنیٹ فوٹو

کیا آپ کو بولی وڈ فلم تھری ایڈٹس یاد ہے؟ تین دوستوں کی یہ کہانی ہوسکتا ہے آپ کو دوبارہ دیکھنے کو مل جائے۔

ممبئی میں فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کے دس سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران بولی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کا ایک اشارہ دیا۔

2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے ساتھ آر مادھون اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کی کالج لائف کے گرد گھومتی ہے جس نے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی تھی۔

فلم ’تھری ایڈیٹس‘ ان تینوں اداکاروں کی ایک ساتھ دوسری فلم تھی، اس سے قبل یہ ایک ساتھ فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں نظر آئے تھے۔

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا ’میں مادھون اور شرمن کے ساتھ دو فلموں کے بعد ایک فلم اور کر کے ہیٹ ٹرک کرنا چاہتا ہوں، فلم کے ہدایت کار نے مجھے بتایا ہے کہ انہوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا ہے تو ہم اچھے کی امید کر سکتے ہیں‘۔

تھری ایڈیٹس کی اصل کہانی چیتن بھگت کے ایک ناول فائو پوائن سمون سے لی گئی ہے، جسے ایسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سیکوئل کی کہانی اصل اسکرپٹ پر مبنی ہو۔

اس حوالے سے عامر کا کہنا تھا ’راج کمار ہیرانی نے کچھ عرصہ پہلے مجھ سے کہا تھا کہ انہیں سیکوئل کے لیے کوئی کہانی مل چکی ہے تو اب دیکھنا ہے کہ ہم سب کب ملے گے‘۔

عامر خان اس وقت فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں