• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

پوپ فرانسس نے فلم سائن کر لی

شائع February 2, 2016

پوپ فرانسس کسی فیچر فلم میں کام کرنے والے پہلے پوپ بننے جا رہے ہیں۔

مذہبی تعلیمات کے موضوع پر بننے والی فلم’Beyond the Sun’ میں وہ اپنا کردار خود ادا کریں گے۔

ویرائٹی کے مطابق، یہ فلم ایک فیملی ایڈونچر ہو گا کیونکہ پوپ فرانسس نے فلم سازوں سے کہا ہے کہ وہ فلم اس طرح بنائیں کہ بچوں تک حضرت عیسیٰ ؑ کا پیغام پہنچے۔

فلم سے حاصل ہونے والی آمدنی پوپ کے آبائی ملک ارجنٹائن میں بچوں کے خیراتی اداروں کو جائے گی۔

فلم کی پروڈیوسر کمپنی ’ایمبی پکچرز‘ نے اپنے پیغام میں کہاکہ پوپ کی فلم میں کام کرنے پر جذبات کا اظہار الفاظ سے ممکن نہیں۔ ’یہ ہمارے لیے محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک پیغام ہے اور اس سے بہتر بات کیا ہو گی کہ پوپ کے ذریعے اس پیغام کو عام کیا جائے‘۔

بشکریہ دی ورج


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025