• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

رنبیر-کترینہ بریک اپ پر کرینہ کپور کا ردعمل

شائع February 24, 2016

بولی وڈ جوڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بریک اپ کے بعد سے دونوں نے ہی چپ سادھ رکھی ہے اور میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی لیکن اب رنبیر کی کزن اور اداکارہ کرینہ کپور خان کا اس بریک اپ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان کا کہنا تھا ’اگر رنبیر مجھ سے اس حوالے سے بات کرتے تب بھی میں میڈیا پر اس بارے میں کچھ نہیں کہتی، کیوں کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ میں اپنے بھائی سے بہت پیار کرتی ہوں اور میری دعا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں ہمیشہ کامیابی ملے‘۔

مزید پڑھیں: کترینہ کا رنبیر کو 'دھوکا'، سدھارتھ کے ساتھ شوٹنگ

کرینہ سے جب ان کی کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ’اس کا کوئی فارمولہ نہیں، کبھی کبھی 20 سال گزرنے کے بعد بھی ایک رشتہ ٹوٹ جاتا ہے، آپ کسی اور سے ملتے ہیں اور آپ کو اچانک وہ اچھا لگنے لگتا ہے‘۔

بولی وڈ 'بیبو' ان دنوں اپنی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ارجن کپور اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن اور کرینہ ’کی اینڈ کا‘ کے روپ میں

اس فلم میں کرینہ کپور ایک ملازمت پیشہ خاتون کا کردار ادا کریں گی جبکہ ارجن گھریلو شوہر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ رواں سال یکم اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025