• KHI: Sunny 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 19°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C
  • KHI: Sunny 24.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 19°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C

11 فیصد پاکستانی اسمارٹ فونز کے صارف

شائع February 24, 2016

اگر تو آپ کراچی یا لاہور میں مقیم ہو تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہر ایک کے پاس ہی کم از کم ایک اسمارٹ فون تو ہے۔

مگر پورے پاکستان کی بات کی جائے تو جدید ٹیکنالوجی کی مظہر یہ ڈیوائس کافی نایاب ہے۔

امریکا کے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے دنیا بھر میں اسمارٹ فون صارفین کے ڈیٹا پر ایک ٹوئیٹ جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے اسمارٹ فون صارفین کی تعداد بھی درج ہے۔

پاکستان میں اسمارٹ فون صارفین کی کل تعداد اس ادارے کے مطابق 11 فیصد ہے۔

اس کے مقابلے میں انڈیا میں 17 فیصد افراد اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں۔

تاہم اس معاملے میں سب سے اوپر جنوبی کوریا ہے جس کی 88 فیصد آبادی اسمارٹ فونز استعمال کرتی ہے جس کے بعد 77 فیصد کے ساتھ آسٹریلیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں صرف 39 افراد کے پاس یہ ڈیوائسز ہیں اور ویت نام میں یہ شرح 35 فیصد ہے۔

ویسے تو اسمارٹ فونز کا استعمال دنیا بھر میں بڑھ رہا ہے مگر افریقی ممالک ایتھوپیا اور یوگنڈا میں محض 4 فیصد افراد اس کو استعمال کررہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Inder Kishan Feb 24, 2016 09:59pm
پاکستان کے ان 11 فیصد افراد میں بہت سے تو ایسے ہوں گے جو صرف دیکھا دیکھی کے چکر میں سمارٹ فون خرید لیتے ہوں گے۔ ایسے ہی ایک شخص کو میں جانتا ہوں جسے سمارٹ فون چلانا تو نہیں آتا لیکن خریدا صرف اسلئے ہے کہ اس میں ویڈیو بہت اچھی چلتی ہے اور اسٹیٹس سمبل بھی ہے۔ جب کہو کہ فلاں چیز واٹس ایپ کر دینا یا فلاں کو ای میل کر دو تو شکل دیکھنے جیسی ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025