نئی دہلی: دنیا کی مشہور اور طاقت ور شخصیات کی خفیہ آف شور کمپنیوں سے متعلق پاناما پیپرز میں اپنا نام شامل ہونے پر بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن نے دعوی کیا ہے کہ دوسروں نے ان کے نام کا غلط استعمال کیا۔

’مجھے انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والی کمپنیوں Sea Bulk Shipping Company Ltd, Lady Shipping Ltd, Treasure Shipping Ltd, and Tramp Shipping Ltd سے متعلق کچھ معلوم نہیں‘۔

این ڈی ٹی وی نے امیتابھ کے حوالے سے بتایا ’ہو سکتا ہے میرے نام کا غلط استعمال ہوا ہو۔ میں نے بیرون ملک خرچ ہونے والے پیسوں سمیت اپنے تمام ٹیکس ادا کیے ہیں‘۔

73 سالہ اداکار کے مطابق ’انڈین ایکسپریس میں مجھ سے منسوب کوئی غیر قانونی کام رپورٹ نہیں کیا گیا‘۔

ادھر، پاناما لیکس میں شامل امیتابھ کی بہو ایشوریا رائے نے بھی خفیہ دستاویزات کو مسترد کر دیا۔

ایشوریا کے میڈیا مشیر نے دستاویزات کو ’سراسر جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایشوریا اپنے خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ ایک آف شور کمپنی کی ڈائریکٹر اور شیئر ہولڈر رہیں۔

انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 500 ہندوستانیوں کے پاناما میں آف شور اکاؤنٹس ہیں۔

یہ خبر 6 اپریل، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

ahmaq Apr 06, 2016 08:34am
پاناما لیکس: ’میرے نام کا غلط استعمال ہوا’- امیتابھ بچن why did u not suggested this to shariefs?
LIBRA Apr 06, 2016 11:00am
Bachan stop making other fool.. you are not a lay man whose name is being used and he is totally unaware of the fact..