• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

فیس بک لائیو ویڈیوز کیسے چلائیں؟

شائع April 8, 2016 اپ ڈیٹ April 29, 2016

فیس بک نے گزشتہ دنوں یوٹیوب پر ایک بھرپور حملہ کرتے ہوئے اپنی موبائل ایپ میں لائیو اور ریکارڈ ویڈیوز کے لیے ایک خصوصی ہب متعارف کرادیا۔

ویڈیو ٹیب نامی یہ ہب فیس بک ایپ میں نیوی گیشن بار میں میسنجر کے لیے مختص سینٹر اسپاٹ کی جگہ لے گا اور اس طرح فیس بک مختلف کیٹیگریز کی بنیاد پر ویڈیوز دریافت کرنے کا ذریعہ بن جائے گی۔

اس کی بدولت ہر صارف کسی بھی وقت آن لائن لائیو ویڈیو براڈ کاسٹ کرسکتا ہے اور ایسا فیس بک جیسے کسی بھی بڑے پلیٹ فارم میں پہلی دفعہ ہونے والا ہے۔

اس نئے فارمیٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ لینا آپ کے ضرور فائدہ مند ہوگا۔

کس طرح ویڈیو بنائیں؟

آئی فون یا اینڈرائیڈ موبائل ڈیوائسز میں فیس بک ایپ کو اپن کریں اور اسٹیٹس بار کو اوپن کریں جیسے کسی نئی پوسٹ کو کرتے ہوئے کرتے ہیں۔ اب نیچے دائیں جانب کونے پر آپ کو انسان جیسا آئیکون نظر آئے گا یہ لائیو بٹن ہے (اگر وہاں ابھی نہیں تو کچھ دن تک اپ ڈیٹ ہوجائے گا)، اس پر کلک کریں اور آپ کے پاس لائیو اسٹریم کے لیے تیار ہوجائیں، آپ چاہیں تو یہ اسٹریم فیس بک پر ہر ایک کو دکھا سکتے ہیں، چاہیں تو دوستوں یا خود تک مھدود رکھیں۔ اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ کی آخری پوسٹ میں کونسی آڈنیس کو سلیکٹ کررکھا ہے تو اسٹریمنگ سے پہلے یہ ضرور چیک کرلیں، آپ لائیو ویڈیو کی تیاری کے دوران اس کی وضاحت بھی تحریر کرسکتے ہیں۔

ایک بار اسٹریم شروع ہوجائے گی تو دیگر فیس بک صارفین بھی رئیل ٹائم میں اس پر کمنٹ کرسکیں گے، اگر آپ ویڈیو کو پبلک کرسکتے ہین تو کمنٹ کو کنٹرول کرسکتے ہیں جس کے لیے ایپ میں مور بٹن پر کلک کریں اور پھر سیٹنگز پھر اکاﺅنٹ سیٹنگر اور پھر فالورز میں چلے جائیں۔ جہاں آپ سلیکٹ کرسکتے ہیں کہ ویڈیوز پر کمنٹ کون کرے یعنی دوست یا پبلک وغیرہ۔

فیس بک نے کامیاب لائیو اسٹریم کے لیے کچھ ٹپس کی پیشکش بھی کی ہے، اسٹریم کے دوران آپ کو فالو کرنے والے افراد کو ہر بار نوٹیفکیشن جائے گا جب آپ لائیو جائیں گے، طویل براڈکاسٹ کے زیادہ دیکھنے والے ہوتے ہیں اور فیس بک کی تجویز ہے کہ کم از کم پانچ منٹ تک ویڈیو کی اسٹریمنگ کریں۔

فیس بک نے لائیو اسٹریم گروپس اور ایونٹس کے لیے بھی فراہم کی ہے تو کسی تقریب کی فوٹیج شیئر کرنا بھی آسان ہے یا کسی بھی موقع کی لائیو ویڈو اپنے فیس بک گروپ پر چلائی جاسکتی ہے۔

ویڈیوز کو کیسے دیکھیں؟

فیس بک پر دیگر ویڈیوز دیکھنے کے برعکس لائیو ویڈیو تک رسائی ابھی تک صارفین کے لےی الجھن کا باعث ہے، ویسے تو کوئی پیج یا دوست لائیو اسٹریم چلائے تو آپ کو نوٹیفکیشن مل جاتا ہے تاہم آپ لائیو نشریات اپنے دوستوں یا مخصوص موضوعات تک بھی محدود کرسکتے ہیں، تاہم ابھی تک یہ فیچر متعارف نہیں کرایا گیا۔

لائیو ویڈیوز کی دستیابی کا سب سے آسان طریقہ اس وقت فیس بک کے ورلڈ میپ پر ہے جہاں سینکڑوں اسٹریمز کو کو ظاہر کیا جاتا ہے تاہم یہ میپ فی الحال ڈیسک ٹاپ تک محدود ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ALTAF HUSSAIN Apr 09, 2016 12:17am
nice information

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025