• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

ہندوستانی جاسوس کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ

شائع April 12, 2016

کوئٹہ: ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف بلوچستان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ اور قبائلی امور کے ذرائع کے مطابق مقدمہ پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تخریب کاری کی کئی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر درج کیا گیا اور صوبائی محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے چندروز قبل سمری موصول ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں : بلوچستان سے انڈین نیوی کا حاضر سروس افسر گرفتار

واضح رہے کہ بلوچستان سے ہندوستانی جاسوس اور نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گزشتہ ماہ بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق گرفتار افسر کا تعلق ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہے اور اسے گرفتاری کے بعد تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جاسوس کی گرفتاری: پاکستان کا ہندوستان سے احتجاج

'را' ایجنٹ کی گرفتاری کے چند روز بعد اس کی ویڈیو بھی سامنے لائی گئی، جس میں اس نے ’را‘ سے تعلق اور ہندوستان نیوی کا حاضر سروس افسر ہونے کا اعتراف کیا۔

ویڈیو میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ اسے 2013 میں خفیہ ایجنسی 'را' میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔

کلبھوشن کے مطابق 2004 اور 2005 میں اس نے کراچی کے کئی دورے کیے جن کا مقصد 'را' کے لیے کچھ بنیادی ٹاسک سرانجام دینا تھا جب کہ 2016 میں وہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں گرفتار 'را' ایجنٹ کی ویڈیو جاری

وڈیو میں کلبھوشن نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سےملاقات کرنا تھا۔

کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی متعدد کارروائیوں کے پیچھے ’را‘ کا ہاتھ ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024