امریکا میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2016
پولیس فوری طور پر قتل کی محرکات اور قاتل کی نشاندہی نہیں کر سکی  — فوٹو : اے پی
پولیس فوری طور پر قتل کی محرکات اور قاتل کی نشاندہی نہیں کر سکی — فوٹو : اے پی

کولمبس: امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا جبکہ ان کی لاشیں 4 مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔

واقعہ اوہائیوکے مضافات میں ہوا—فوٹو:اےپی
واقعہ اوہائیوکے مضافات میں ہوا—فوٹو:اےپی

ہلاک ہونے والے ان افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، مرنے والوں میں 16سالہ نوجوان بھی شامل تھا۔

حکام کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ قتل کی وجوہات کیا ہیں جبکہ اس لرزہ خیز واردات کے پیچھے ایک قاتل ہے یا کسی گروہ نے یہ کام کیا ہے۔

اوہائیو کے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور ایک یا ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔

پولیس نے خاندان کے دیگر افراد کو بھی محتاط رہنے کے لیے کہا ہے۔

پولیس کا صبح 7 بجے 3 افراد کی لاشیں ملی تھی، جس کے تھوڑے ہی فاصلے پر مزید 2 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں، 2 ہلاک افراد کی اطلاع اس مقام سے ایک کلومیٹر دور سے ملی جبکہ ایک 16 سالہ نوجوان کی لاش 10 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئی۔

— فوٹو : اے پی
— فوٹو : اے پی

ان کا کہنا تھا کہ قاتل نے 4دن ، 6ماہ اور 3سال کے بچوں کو قتل نہیں کیا۔

پولیس کے تفتیشی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیں جن میں کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسکول جانے کو کیوں کہا، امریکی نوجوان کی اہل خانہ پر فائرنگ

مارچ میں ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اس سے پہلے ریاست کنساس کی ایک فیکٹری میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے، قبل ازیں ریاست کولوراڈو کے فیملی پلاننگ سینٹر (پلینڈ پیرنٹ ہڈ کلینک) میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے کئی واقعات تعلیمی اداروں میں بھی پیش آئے جس کے باعث طلبہ اور والدین میں خوف پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا میں ماں کا 3 بیٹے قتل کرنے کا اعتراف

بعض اوقات خاندان کے افراد نے بھی گھر والوں کو قتل کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں