نرگس فخری پاکستان میں کام کی خواہشمند

08 مئ 2016
میرے اندر بھی پاکستانی خون موجود ہے اور ہمیشہ پاکستان جانے کے مواقعوں کی تلاش میں رہتی ہوں، نرگس فخری — اے ایف پی فوٹو
میرے اندر بھی پاکستانی خون موجود ہے اور ہمیشہ پاکستان جانے کے مواقعوں کی تلاش میں رہتی ہوں، نرگس فخری — اے ایف پی فوٹو

امریکی نژاد بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انڈین خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کو ای میل پر انٹرویو دیتے ہوئے نرگس فخری نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب نسل اور ثقافت کی تفریق اپنے عروج پر ہے وہ سرحد کے دوسری جانب بھی کام کرنا چاہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ہم سب اندر سے ایک ہیں اور مل کر کام کرنے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

نرگس فخری کے والد پاکستانی جب کہ والدہ انگریز تھیں۔ انہوں نے 2005 میں بطور ماڈل اپنے کریئر کا آغاز کیا اور فلم 'راک اسٹار' کے بعد انہوں نے 'میں تیرا ہوں' اور مدراس کیفے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

پاکستانی انڈسٹری میں کام کے حوالے ایک سوال کے جواب میں نرگس فخری کا کہنا تھا کہ اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، ان کے اندر بھی پاکستانی خون موجود ہے اور وہ ہمیشہ پاکستان جانے کے مواقعوں کی تلاش میں ہیں۔

فلم 'اظہر' میں سابق کرکٹر اظہرالدین کی دوسری بیوی سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کرنے والی نرگس فخری کا ماننا ہے کہ اسٹار بننے کے ساتھ ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکار ان کے پاس ایک ایسا پلیٹ فارم موجود ہے جہاں سے وہ مثبت پیغام پھیلا سکتی ہے اور اسی طرح لوگوں میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کر سکتی ہیں۔

فلم اظہر کے بعد وہ 'ہاؤس فلم 3 ' اور 'بانجو' میں بھی نظر آئیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Asif Attaullah May 08, 2016 09:44pm
Nargis's mother is from CZECH REPUBLIC not ENGLISH. She may be glamorous but not acting material.
solani May 08, 2016 11:24pm
Nargis Fakhri ko fakahr hona chahiye kay abhi bhi un kay ander Pak ka khoon dor raha hai ye kitni achi baat hae. Aap ko kisi nay bhi nahi roka hae yehan aanay kay liye, aap khushi say aae or movie banae.