اے آر رحمٰن بھی اولمپک ٹیم کے خیرسگالی سفیر

13 مئ 2016
آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن —
آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن —

بولی وڈ اداکار سلمان خان اور کامیاب کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد اب آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن بھی ریو اولمپکس میں ہندوستانی ٹیم کے خیر سگالی سفیر کے طور پر شامل ہوگئے ہیں۔

ہندوستان اولمپک ایسوسی ایشن کو جمعرات کے روز اے آر رحمٰن کی جانب سے تحریری تصدیق موصول ہوئی۔

اے آر رحمٰن کا کہنا تھا ’اگست 2016 میں ہونے والے ریو اولپمکس میں ہندوستانی ٹیم میں خیر سگالی سفیر کے طور پر شامل ہونا میرے لیے بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے‘۔

انٹرنیشنل اولمپک اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل راجیو مہتا کا کہنا تھا، ’میں ریو اولمپکس میں اے آر رحمٰن کا ہندوستانی ٹیم میں خیر سگالی سفیر کے طور پر استقبال کرتا ہوں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آسکر ایوارڈ جیتنے والے لیجنڈ میوزک کمپوزر اولمپک تحریک کو فروغ دینے اور بیداری پھیلانے کے لیے بورڈ کا حصہ بنے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’ہمارا ارادہ ہے کہ ملک میں موجود زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اولمپک کھیلوں کے لیے رابطہ کریں گے، ہمیں خوشی ہے کہ اے آر رحمٰن گلوکاری کے میدان سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آگے آئے، مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے‘۔

یہ مضمون 13 مئی 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوا


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں